بھارتی فوج کی چار روزہ کمانڈر کانفرنس سرحدی تنازع پر چین کے ساتھ تناؤ کے درمیان آج سے شروع ہوگی۔ کانفرنس میں تمام اسٹریٹجک اور انسانی وسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
خاص بات یہ ہے کہ بھارتی فوج کے کمانڈروں کی کانفرنس سال میں دو بار ہوتی ہے جو ایک اعلی سطح کا فوجی پروگرام ہے، یہ کانفرنس کالیجیم کے غور و خوض کے ذریعے اہم پالیسی اور فیصلوں کو تیار کرتی ہے۔
یہ کانفرنس 26 تا 29 اکتوبر دہلی میں منعقد ہوگی۔
کانفرنس میں آرمی کے اعلی افسران، ڈپٹی آرمی چیف، تمام کمانڈر، آرمی ہیڈ کوارٹرز کے پرنسپل اسٹاف آفیسرز (پی ایس او) اور دیگر سینئر افسران شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت ۔چین تنازع : سینئر کمانڈرز سطح کی میٹنگ جلد
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ 27 اکتوبر کو کانفرنس سے خطاب کریں گے، قبل ازیں چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت اور تینوں فوجیوں کے سربراہ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
28 اکتوبر کو آرمی کے کمانڈر مختلف ایجنڈوں پر گہرائی سے بحث کریں گے اور ایک کمانڈر ان چیف آف دا انڈمان نکوبار کمانڈ کے ذریعے ایک اہم تازہ جانکاری دی جائے گی، اس کے بعد پی ایس او کے ذریعہ مختلف امور پر مختصر اپڈیٹز دی جائیں گی۔
کانفرنس کے آخری روز بارڈر روڈز کے ڈائریکٹر جنرل، بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کے زیر اہتمام مختلف انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ پروجیکٹز کے بارے میں آرمی کو بریف کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کی مختلف سطحوں پر افرادی قوت کے استعمال کو بہتر بنانے کے لیے آٹومیشن اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اسپورٹس ٹرافی اور فلائٹ سیفٹی ٹرافی کی پیشکش کے بعد آرمی چیف ایم ایم نروانے کانفرنس کے اختتام کے موقعے پر اختتامی تقریر کریں گے۔