وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی کابینہ میں توسیع ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹھاکرے کابینہ میں 36 وزیر شامل ہوں گے۔ اس میں 28 کابینی وزیر اور 8 وزیر مملکت حلف لیں گے۔ اس کے بعد مہاراشٹر میں وزیر اعلیٰ سمیت کل 43 وزیر ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ 28 نومبر کو ادھو ٹھاکرے نے ریاست کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا۔ اس دوران ان کے ساتھ جینت پاٹل، چھگن بھجبل، ایکناتھ شندے، سبھاش دیسائی، بالا صاحب تھورات اور نتن راؤت نے بھی وزیر کے طور پر حلف لیا تھا۔
ریاست مہاراشٹر میں شیوسینا، کانگریس اور این سی پی اتحاد کی حکومت ہے۔ اس وقت ادھو ٹھاکرے کابینہ میں شیوسینا سے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے علاوہ دو وزیر اور کانگریس، این سی پی سے بھی دو دو وزیر شامل ہوں گے۔