عمران کھیڑا والا نے کہا ہے کہ 'لاک ڈاؤن کے دوران گجرات میں ہر روز تقریبا 300 نئے کورونا کے معاملے سامنے آ رہے تھے لیکن اب جب ان لاک شروع ہو چکا ہے تب سے گجرات میں کورونا کے معاملے ہر روز ہزار سے زیادہ درج ہو رہے ہیں'۔
عمران کھیڑا والا کا کہنا ہے کہ 'گجرات حکومت کورونا مریضوں کی تعداد اور موت کی تعداد چھپا رہی ہے'۔
عمران کھیڑا والا کا ٹوئیٹ گجرات کے محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات اس طرح ہے:
- کل مریض: 54،626
- فعال کیسز: 12،695
- صحتیاب افراد: 39،631
- اموات: 2،300
احمد آباد کے جمال پور کھاڑیہ کے رکن اسمبلی اور کانگریسی لیڈر عمران کھیڑا والا نے ضلع انتظامیہ اور گجرات حکومت پر الزام لگاتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں عمران کھیڑا والا نے لکھا ہے کہ 'اے ایم سی اور حکومت احمد آباد میں کورونا مریضوں کے تعداد کو چھپا رہی ہے۔ اگر زیادہ ٹیسٹنگ ہو تو احمدآباد میں کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد 35 فیصد سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے'۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ 'حکومت کے ذریعے کل کورونا پازیٹیو معاملوں کی تعداد کی گنتی نہیں کی گئی ریپٹ ٹیسٹ میں آنے والے پازیٹیو لوگوں کو ہوم کورنٹائن کر دیا جاتا ہے۔ اس لیے احمدآباد کے حالات ووہان جیسے بن سکتے ہیں'۔