اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'نظام الدین پروگرام میں حصہ لینے والوں کی جانچ ہو' - covid-19 in telangana

ریاست تیلنگانہ کی حکومت نے بتایا کہ نظام الدین میں شرکت کرنے والے 300 افرد کی کورونا وائرس کی جانچ ہونی ہے جن لوگوں نے نظام الدین مرکز کے پورگرام میں شرکت کی تھی۔

مرکز کے پورگرام میں شرکت کی تھی
مرکز کے پورگرام میں شرکت کی تھی

By

Published : Apr 2, 2020, 8:11 PM IST

حکومت ان لوگوں سے جانچ کرانے کی گزارش کر رہی ہے جن لوگوں نے مرکز کے پروگرام میں شرکت کی تھی۔

وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ کے دفتر سے جاری ایک پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 'کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد جو لوگ مرکز گئے ہیں ان کا بنا کسی دیری کے ٹیسٹ کیا جانا چاہیے۔'

پریس رلیز میں کہا گیا کہ 'نظام الدین مرکز کے پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں سے تین کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے۔ ریاست میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد نو ہو چکی ہے۔'

ریلیز میں مذید کہا گیا ہے کہ 'ریاست میں تیس نئے کیس سامنے آئے ہیں، ان سب نے نظام الدین مرکز کے پروگرام میں شرکت کی تھی۔'

ریلیز کے مطابق 'اس سے قبل جن چھ افراد کی ہلاکت ہوئی ہے ان لوگوں نے بھی نظام الدین مرکز کے پروگرام میں شرکت کی تھی۔'

کے سی آر نے لوگوں سے لاک ڈاؤن کی پیروی کرنے کی حمایت کی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے دو ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 66 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے 176 ٹھیک ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details