اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

یوگا کی تشہیر، 30 میڈیا ادارے کو ایوارڈ - پریس کونسل آف انڈیا کے چیئرمین جسٹس

یوگا کی تشہیر میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے حکومت نے مختلف زبانوں کے 30 اخبارات، ریڈیو چینلوں اور ٹیلی ویژن چینلوں کو اعزاز سے نوازا۔

یوگا کی تشہیر میں تعاون کے لیے 30 میڈیا ادارے کو اعزاز سے نوازا
یوگا کی تشہیر میں تعاون کے لیے 30 میڈیا ادارے کو اعزاز سے نوازا

By

Published : Jan 7, 2020, 3:09 PM IST

مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے ملک کے مختلف حصوں سے آئے ان میڈیا اداروں کے نمائندوں کو اعزاز سے نوازا۔ آیوش وزیر شری پديشو نائیک بھی اس موقع پر ان کے ساتھ موجود تھے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں مختلف زبانوں کے 11 ریڈیو چینل، 11 اخبارات اور آٹھ ٹیلی ویژن چینل شامل ہیں۔ ریڈیو چینلوں کے زمرے میں آل انڈیا ریڈیو دہلی سمیت ریڈیو کے سات مراکز، چینلوں اور چار پرائیوٹ چینلوں کو اعزاز سے نوازا گیا ۔ ٹیلی ویژن چینلوں میں ڈی ڈی نیوز سمیت دوردرشن کے چار چینلوں اور پانچ پرائیوٹ چینلوں کو منتخب کیا گیا ۔

پریس کونسل آف انڈیا کے چیئرمین جسٹس (ریٹائرڈ) سی کے پرساد کی صدارت والے چھ رکنی سلیکشن بورڈ نے پہلے، انٹرنیشنل یوگا ڈے میڈیا ایوارڈ کے لیے 16 بھارتی زبانوں اور انگریزی زبان میں موصولہ 132 اندراجات میں سے 30 کا انتخاب اعزاز کے لئے کیا۔

مسٹر جاوڈیکر نے کہا کہ معاشرے کے وسیع مفاد میں جن چیزوں کو سمجھنا اور جاننا معاشرے کے لئے ضروری ہے، ان کا مشن موڈ میں تشہیر کرنے کا کام بھی میڈیا ہاؤس کرتے ہیں اور یہ اعزاز انہی کاموں کے لئے ہے۔ یہ ’خبریں‘ نقطہ نظر اور اشتہارات سے کہیں آگے کی چیز ہے اور اس لئے یہ منفرد ہے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ میڈیا ہاؤس پانی کے لئے، کچھ بجلی کی بچت کے لئے، کچھ شجر کاری کے لئے مہم چلاتے ہیں ۔

معاشرے کے لئے جو اچھا ہے اس کی تشہر کرنا میڈیا کا کام ہے ۔ آزادی سے پہلے آزادی کے لئے میڈیا نے مہم چلائی تھی ۔ جمہوریت کا یہ حصہ ہے کہ صحت اور تعلیم اچھی ہو، سبھی سہولیات بہترین ہوں، حکومت حسن طریقے سے چلے، انصاف فراہم کرنے کا نظام ٹھیک ہو ۔ اس کے لئے مختلف اقسام کے پروگرام میڈیا ہاؤس کریں، یہ بہت اہم بات ہے۔

مسٹر جاوڈیکر نے کہا کہ دنیا نے یوگ کو قبول کیا کیونکہ یہ بیماریوں سے بچنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے ۔ بیمار ہونے پر علاج کے لئے ہومیو پیتھی ، ایلوپیتھی ، نیچرو پیتھی ، آیور ویدک اور یونانی مختلف ا قسام کی طبی سائنس ہیں، لیکن ہمیں بیمار ہی نہ لگے اس کے لئے محض ایک طریقہ یوگا کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوگ بھارتکی پہچان ہے۔یہ دنیا کو بھارتکا ایک صحت کے متعلق پیغام ہے ۔

انعام حاصل کرنے والوں میں ہندی، آسامی، بنگلہ، کنڑ، ملیالم، مراٹھی، نیپالی، تامل، تیلگو، گجراتی، اڑيہ ، اردو ، انگریزی کے اخبارات اور ریڈٰیو اور ٹیلی ویژن چینل شامل ہیں ۔ اخبارات میں مڈ ڈے (گجراتی)، ممبئی؛ ادے وانی (کنڑ)، بنگلور اور روزنامہ راشٹریہ سہارا (اردو)، نوئیڈا کو بھی نوازا گیا۔ آیوش کے وزیر شري پد نائیک نے کہا کہ یوگ زندگی جینے کا ایک طریقہ ہے ۔ اس سے صحت کے ساتھ ہی انسان پر اعتماد رہتا ہے ۔

انہوں نے یوگ کو ملک کا قدیم ورثہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس یوگ کی مشق سے ذہنی اور جسمانی صحت حاصل کی جا سکتی ہے ۔جسٹس پرساد نے کہا کہ بھارت یوگ دنیا کے دوسرے ممالک میں جاکر یوگا بن گیا ۔ انہوں نے کہا کہ یوگا بغیر کسی خطرے کے سرمایہ کاری ہے ۔ یوگا کی تشہیر میں میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلیکشن بورڈ کے لئے 132 اندراجات میں سے 30 کا انتخاب کرنا کافی مشکل تھا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details