اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اعظم خان کے خلاف مزید 3 ایف آئی آر درج

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خان پر اتر پردیش کے ضلع رامپور میں زمین پر قبضہ کرنے کے الزام میں مزید 3 ایف آئی آر درج کیے گئے ہیں۔

اعظم خان کے خلاف مزید 3 ایف آئی آر درج

By

Published : Jul 21, 2019, 11:03 AM IST

اعظم خان کے خلاف اس وقت زمین پر ناجائز قبضوں کے 26 مقدمات درج کیے جاچکے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف شکایات کی پولیس نے تحقیقات کی اور ان کو صحیح پایا۔

شکایات کے مطابق کسانوں کی زمین کو غیر قانونی طور پر سرکل آفیسر کی مدد سے قبضہ کرلیا گیا۔ اترپردیش حکومت نے جاری ہفتہ کے اوائل میں کئی اراکین پارلیمان کے ناموں کو لینڈ مافیا کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

ضلع رامپور کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ ان مقدمات کی حکومت کی جانب سے راست طور پر نگرانی کی جائے گی اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

حکومت نے اس سلسلہ میں ایک تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو ان مقدمات کی تحقیقات کرے گی۔ رامپور کے ایس پی کا کہنا ہے کہ ان مقدمات میں گرفتاری بھی ہوسکتی ہے۔

سماج وادی پارٹی نے اعظم خان پر ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک اعلی سطحی وفد تشکیل دیا ہے جو اس معاملہ کی چھان بین کرے گا۔

اعظم خان کا کہنا ہے کہ انہیں غیر ضروری طور پر بی جے پی کی جانب سے اس لیے ہراسانی کا سامنا ہے کیونکہ انہوں نے بی جے پی امیدوار کو شکست دی ہے۔ اعظم خان کا کہنا ہے کہ جب سے انہوں نے انتخابات میں جیت حاصل کی ہے بی جے پی ان کے خلاف ہوگئی ہے اور انہیں سزا دی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام الزامات جھوٹے ہیں اور وہ تحقیقات کرسکتے ہیں اگر وہ کرنا چاہیں ان کا کہنا ہے کہ ان کے چاروں طرف دشمن موجود ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details