ملک کے مشہور و معروف اداکار کمل ہاسن کی فلم 'انڈین 2' کی شوٹنگ تمل ناڈو کے ایک پرائیوٹ اسٹوڈیو میں جاری تھی اس دوران اچانک کرین گرنے کی وجہ سے متعدد افراد کی زد میں آ گئے جس کے سبب تین افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 9 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
کمل ہاسن کی فلم شوٹنگ کے دوران حادثہ، تین ہلاک - اسسٹنٹ ڈائیریکٹر
مشہور فلم اداکار کمل ہاسن کے 'انڈین 2' نامی فلم کی شوٹنگ کے دوران کرین حادثے میں تین افراد کی موت جبکہ 9 زخمی ہوئے ہیں۔
کمل ہاسن کی فلم شوٹنگ کے دوران حادثہ
اس حادثے میں کمل ہاسن کو کوئی چوٹ نہیں آئی ہے، یہ فلم شنکر کی ہدایتکاری بنائی جا رہی تھی۔
ہلاک شدگان کی شناخت مدھو(ہدایتکار کی پرسنل اسسٹنٹ)، کرشنا(اسسٹنٹ ڈائیریکٹر) اور چندرن(فلم اسٹاف) کے طور پر ہوئی ہے۔
Last Updated : Mar 1, 2020, 10:17 PM IST
TAGGED:
accident during shooting