شملہ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منموہن سنگھ نے بتایا کہ دوپہر کے بعد تقریباً چار بجکر 14 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ زلزلے کی شدت ریختر اسکیل پر 3.6 تھی۔
اس زلزلے کا مرکز چمبا کی سرحد پر 32.4 ڈگری شمالی عرض البلد اور 76.0 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا جو زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر گہرائی میں واقع تھا۔
چمبا میں زلزلے کے جھٹکے - آج شام زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے
ہماچل کے چمبا اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں آج شام زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
چمبا میں زلزلے کے جھٹکے
ابھی تک کسی جان مال کے نقصان کی خبر نہیں ہے۔
حالانکہ زلزلے کے جھٹکوں سے علاقے کے عوام دہشت میں ہیں اور کئی جگہ عوام اپنے گھروں سے بھی باہر نکل آئے۔