اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سریش رینا کے اہل خانہ پر حملہ معاملے کے تین ملزم گرفتار - سریش رائنا کے اہل خانہ پر ہوئے حملے کے تین ملزم گرفتار

پنجاب کے ڈی جی پی نے کہا ہے کہ انٹر اسٹیٹ گینگ کے تین اراکین کو اس معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

سریش رائنا کے اہل خانہ پر ہوئے حملے کے تین ملزم گرفتار
سریش رائنا کے اہل خانہ پر ہوئے حملے کے تین ملزم گرفتار

By

Published : Sep 16, 2020, 3:44 PM IST

پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ کرکٹ کھلاڑی سریش رائنا کے کے اہل خانہ پر حملہ قتل کے سلسلے میں ایک انٹر اسٹیٹ گینت کے تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈی جی پی دنکر گپتا نے بتایا کہ 19 اگست کی رات کو ضلع پٹھان کوٹ کے پی ایس شاہ پورکنڈی کے گاؤں تھریال میں ہوئے معاملے میں گرفتاری سے متعلق تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ 11 دیگر ملزمین کی گرفتاری ہونا باقی ہے۔

رائنا کے انکل اشوک کمار جو پیشہ سے ٹھیکیدار تھے، ان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی تھی، جبکہ ان کے بیٹے کوشل کمار کی 31 اگست کو موت ہوگئی تھی اور ان کی ان کی اہلیہ آشا رانی کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔تاہم اس حملے میں زخمی ہونے والے دو دیگر افراد کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ اس معاملے کو لے کر فوری طور پر ایس آئی ٹی کی تشکیل کی گئی تھی، جس میں پت چلا کہ وہ لوگ ایک گینگ کی طرح کام کر رہتے تھے اور اترپردیش، جموں اور کمشیر، پنجاب کے مختلف حصوں میں پہلے بھی کئی ایسے معاملوں کو انجام دے چکے تھے۔


اس معاملے میں ایک شخص کی شناخت ہوئی تھی اور 11 مفرور افراد کی گرفتاریوں اور دیگر ڈکیتی معاملوں کو حل کرنے کے لیے تفتیش کی جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس معاملے کے فورا بعد ہی رائنا نے آئی پی ایل سے اپنا نام واپس لے لیا تھا، وہیں انہوں نے ایک کے بعد ایک ٹوئیٹ کرکے جلد از جلد تفتیش شروع کرنے کی اپیل کی تھی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details