اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بنگال میں کورونا وائرس سے خاتون کی موت - مغربی بنگال میں کورونا وائرس

مغربی بنگال میں کورونا وائرس سے پیر کو ایک خاتون کی موت کے ساتھ ہی ریاست میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھکر دو ہوگئی ہے۔

بنگال میں کورونا وائرس سے ایک 56سالہ خاتون کی موت
بنگال میں کورونا وائرس سے ایک 56سالہ خاتون کی موت

By

Published : Mar 30, 2020, 1:00 PM IST

موصول رپورٹ کے مطابق دارجلنگ کے کلمپونگ ضلع کی گوروبتھان کی رہنے والی 56سالہ مہاجر مزدور کو رات کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی تھی۔این آئی سی ای ٹی نے خاتون مزدور میں انفیکشن کی تصدیق کی تھی۔

خاتون مزدور کو 26مارچ کو شمالی بنگال میڈیکل کالج اور اسپتال(این بی ایم سی ایچ)میں داخل کرایا گیا تھا۔وہ اپنی بیٹی کا علاج کرانے سات مارچ کو چنئی گئی تھی اور 19مارچ کو وہ اپنی بیٹی کے ساتھ چنئی سے واپس لوٹی تھی۔

کووڈ 19 سے متاثرہ خاتون کی آج صبح این بی ایم سی ایچ میں موت ہوگئی۔

واضح رہے کہ بنگال میں اس سے پہلے بھی کورونا سے متاثر ایک شخص کی موت ہوچکی ہے جبکہ اب تک 18لوگ اس میں مبتلا ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details