اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہلاک ہونے والے سکیورٹی فورسز کے اعداد وشمار - شدت پسندوں

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق انسداد شدت پسندی اور دیگر کارروائیوں کے دوران گزشتہ برس ستمبر اور رواں برس اگست کے درمیان ملک بھر میں نیم فوجی دستوں کے علاوہ 292 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں، جن میں سی آر پی ایف اور بی ایس ایف بھی شامل ہیں۔

ہلاک ہونے والے سکیورٹی فورسز کے اعداد وشمار

By

Published : Oct 21, 2019, 1:16 PM IST

اس شمار کے مطابق آزادی سے لے کر رواں برس اگست تک 35000 سے زائد پولیس اہلکار ملک کی حفاظت کرتے ہوئے ہلاک ہوئے ہیں۔

سینٹرل ریزرویڈ پولیس فورس (سی آر پی ایف) جو عسکریت پسندوں اور باغیوں کے خلاف جنگ میں سب سے آگے کھڑے ہوتے ہیں وہ 67 ہلاکتوں کے ساتھ اس فہرست میں سرفہرست ہے۔

رواں برس فروری میں کشمیر کے پلوامہ میں ہونے والے شدت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے سی آر پی ایف کے 40 اہلکار بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ایک برس کے دوران بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے 41، ہند تبتی بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے 23 اور جموں و کشمیر پولیس کے 24 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں سرحد پار شدت پسندی اور نکسلیوں سے نمٹنے کے دوران نیم فوجی دستوں کے زیادہ سے زیادہ جوان ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس رپورٹ میں کہا گیا کہ 'ریاستی پولیس اہلکار نکسلیوں، شدت پسندوں، شراب اور ریت مافیا سے نمٹنے اور امن و امان کے دیگر فرائض سرانجام دیتے ہوئے ہلاک ہوگئے ہیں۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ 'آزادی سے اگست 2019 تک پولیس کے 35،136 اہلکاروں نے قوم کی حفاظت اور لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اپنی جانوں کو قربان کر دیا ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details