جہاں کانگریس دہلی کے 43 فیصد حصہ کو ہی کور کرسکی وہیں بی جے پی 40 حصہ پر ہی پہنچ سکی۔ انھوں نے کہاکہ آج انتخابی مہم کا آخری دن ہے، کانگریس اور بی جے پی نے دہلی کے لیے اپنا منشور جاری نہیں کیا،دراصل دونوں پارٹیوں کے پا س کوئی وژن نہیں ہے۔
انھوں نے کہاکہ انتخابی مہم کا رپورٹ کارڈ دیکھیں تو آج بی جے پی پوری طاقت لگانے کے بعد بھی ساتوں سیٹ ہا ر رہی ہے۔ اور عام آدمی پارٹی ساتوں سیٹ پر بی جے پی کو شکست دے رہی ہے۔ بی جے پی ہار کی بوکھلاہٹ کی وجہ سے نیچ حرکتوں پر اتر آئی ہے۔ پہلے امیدواروں میں پھیر بدل، اراکین کی خرید وفروخت، وزیر اعلی پر حملہ،مشرقی دہلی میں ہندو مسلمان فساد کی کوشش، ہر منصوبہ میں بی جے پی فیل ثابت ہوئی ہے۔
دہلی میں بی جے پی مودی کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے اور عام آدمی پارٹی کیجریوال کے نام پر نہیں بلکہ دہلی میں کیے گئے ترقیاتی کام پر الیکشن لڑ رہی ہے۔ ہماری پارٹی ہر طرح سے بی جے پی کو شکست دینے کے لیے تیار کھڑی ہے۔