ریاستی دارالحکومت تروننتپورم ایئر پورٹ سے برٹش ایئرویز کا کا طیارہ 268 یوروپین سیاحوں کو لے کر لندن کے لیے روانہ ہوا، شام کے سات بج کر تیس منٹ پر یہ طیارہ کوچی ایئر پورٹ پر رک کر وہاں سے 158 مسافروں سوار کیا اور پھر لندن کے لیے روانہ ہو گیا۔
لندن کے لیے روانہ ہوئے ان مسافروں میں سات افراد ایسے بھی شامل ہیں جو کورونا کے مریض تھے، اس دوران کوچی میں ان کا کامیاب علاج ہوا اور وہ صھت یاب ہو گئے، وہ 19 برطانوی شہریوں کے ایک گروپ کا حصہ تھے۔