گذشتہ 24گھنٹے میں کورونا سے متاثر 682 لوگوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 10633 تک پہنچ گئی ہے ۔
ان کے ٹھیک ہونے کی شرح بڑھکر 26فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔
مرکزی حکومت ملک میں کورونا وائرس ’کووڈ -19‘ کے متاثرہ معاملوں کی روک تھام ،کنٹرول اور ان سے نمٹنے کی کوششوں کی اعلی سطح پر نگرانی رکھ رہی ہے اور اسی کے مطابق آگے کی حکمت عملی بھی بنارہی ہے اور لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلے میں مرکزی حکومت نے کورونا متاثرہ علاقوں کےلئے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔
وزارت صحت نے ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ معاملوں کی تعداد کے پیش نظر ریڈ اور گرین زون کے بارے میں نئی ہدایات جاری کی ہیں اور ان میں کورونا کُل معاملوں کی تعداد اور ان کے دوگنا ہونے کی شرح اہم وجہ ہے۔