اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کھیل اور فزیکل ایجوکیشن شعبے کی 28 شخصیتوں کو پیفی ایوارڈ سے نوازا گیا - کھیل شعبے کا پیفی ایوارڈ

فزیکل ایجوکیشن فاونڈیشن آف انڈیا (پی اے ایف آئی) نے کھیل اور فزیکل ایجوکیشن کے شعبہ میں خصوصی خدمات انجام دینے والی شخصیتوں کو ایک تقریب میں معروف چوتھے پیفی قومی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

کھیل اور فزیکل ایجوکیشن شعبے کی 28 شخصیتوں کو پیفی ایوارڈ سے نوازا گیا

By

Published : Sep 25, 2019, 11:57 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 1:10 AM IST

تقریب میں مہمان خصوصی سرسہ کی رکن پارلیمان سنیتا دگل، معزز مہمان پروفیسر آر کے گوئل وائس چانسلر دہلی یونیورسٹی آف فارموسیٹیکل سائنس اینڈ ریزرو، میجر جنرل دلاور سنگھ، سابق ڈائرکٹر جنرل نہرو یوا سنٹر، ڈاکٹر اے کے اپل ایکزیکیوٹیو صدر پی ای ایف آئی، ڈاکٹر گردیپ سنگھ سابق جوائنٹ سکریٹری یونیورسٹی آف انڈیا اور اے کے مشرا فیلڈ جنرل منیجر سنٹرل بینک آف انڈیا نے انسٹرکٹر اور اداروں کو پی ای ایف آئی انعامات سے نوازا گیا۔


اس بار سلیکشن کمیٹی نے پورے ملک سے آئی ہوئی درخواستوں میں سے 11 زمروں میں 28لوگوں اور اداروں کو اس انعام کے لئے منتخب کیا تھا۔ اس موقع پر پی ای ایف آئی کے سکریٹری ڈاکٹر پیوش جین بھی موجود تھے۔

یہ انعام ملک کے ان چنندہ لوگوں اور اداروں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے ملک میں فزیکل ایجوکیشن اور کھیل کود کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے اور فزیکل ایجوکیشن اور کھیل کے شعبہ میں سماج اور ملک کے لئے ترغیب کا ذریعہ بنے ہیں۔

پیفی ایوارڈ کی فہرست

دہلی کے پرگتی میدان میں منعقدہ اسپورٹس انڈیا 2019کے دوران ہوئی تقریب میں کھیل اور فزیکل ایجوکیشن شعبہ کی بڑی شخصیتوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔

فزیکل ایجوکیشن کے شعبہ میں ڈاکٹر جی پی گوتم، لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پنڈت روی شنکر شکل، یونیورسٹی رائے پور سے ڈاکٹر راجیو چودھری اور نظام کالج حیدرآباد کے پرنسپل ڈاکٹر لکشمی کانت راٹھور کو دیا گیا۔

کوچنگ کے شعبہ میں ڈاکٹر اجمیر سنگھ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بہا ر کے باسکٹ بال کوچ دیباشیش بنرجی کو ملا۔ بیسٹ کوچ ایوارڈ یافتہ معروف کوچ سجیت مان اور وریندر سنگھ (کشتی)، پرتاپ سنگھ بشٹ(باسکٹ بال) اور ملک ارجن پجاری (ٹیبل ٹینس) کو دیا گیا۔

ڈاکٹر جی پی گوتم بیسٹ فزیکل ایجوکیشن ٹیچر ایوارڈ ڈاکٹر شوکت حسین (جموں۔کشمیر)، ونیتا بلونی، پروین ناگر، رینو بندرا (دہلی)، ڈاکٹر گیتا سنگھ سسودیا(مدھیہ پردیش)، ڈاکٹر سنتوشی سولکر، سندھیا سنگھ، ڈاکٹر ساگر نارکھڈے(مہاراشٹر)، ہری ہر پانڈیا (جھارکھنڈ)، سورو گانگولی(مغربی بنگال) اور سوجا میری جارج (کیرالہ) کو دیا گیا۔

فزیکل ایجوکیشن میں بہترین تحقیقی کام کرنے کے لئے ڈاکٹر روبسن ایوارڈ، ہماچل پردیش کے ڈاکٹر اشونی کمار اور تملناڈو کے ڈاکٹر منی جھاگو کو دیا گیا۔ کھیلوں کے شعبہ میں قیادت اور بہترین کام کے لئے کومل اور وی کے پاہوجا ایوارڈ مظفرنگر اترپردیش کے ڈاکٹر شیام نارائن سنگھ کو دیا گیا۔

ڈاکٹر پی ایم جوزف ایوارڈ کیٹیگری میں بہترین فزیکل ایجوکیشن یونیورسٹی کا ایوارڈ تملناڈو فزیکل ایجوکیشن اور کھیل کود سائنس یونیورسٹی، بہترین کالج دیش بندھو کالج (دہلی یونیورسٹی) اور سینٹ تھامس کالج کیرالہ، بہترین اسکول بال بھارتی نوئیدا اور وائی ایس اسکول پنجاب کو دیا گیا۔

بیسٹ اکادمی کے لئے منروا پنجاب فٹبال کلب اور بیسٹ ادارہ کے لئے ڈی اے ایس سی سوسائٹی دہلی کو ڈاکٹر اجمیر سنگھ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 1:10 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details