اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہریانہ: پرندوں کے لیے اکیس منزلہ عمارت زیر تعمیر - ہریانہ سرسا میں پرندوں کا بڑا گھونسلا

پرندوں کے تحفظ کے لیے ہریانہ کے ضلع سرسہ کے رانیا میں برڈ ہاؤس بنایا جارہا ہے۔ پرندوں کا یہ گھونسلا 21 منزلہ ہوگا۔ اس کا بنیادی مقصد پرندوں کو بچانا اور زخمی پرندوں کا علاج کرنا ہے۔

ہریانہ: پرندوں کے تحفظ کے لیے اکیس منزلہ عمارت زیر تعمیر

By

Published : Nov 25, 2019, 11:42 AM IST

پرندوں کے تحفظ کی سمت میں ہریانہ کے شہر سرسہ میں ایک پہل شروع ہوئی ہے، جس کا مقصد ہے کہ ناپید ہونے والے پرندوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔

ہریانہ: پرندوں کے تحفظ کے لیے اکیس منزلہ عمارت زیر تعمیر

شری جین دتیہ سوری جین سنگھ داداواڑی انتظامیہ کے ذریعہ پرندوں کے لیے ایک انوکھی پناہ گاہ اور ہسپتال زیر تعمیر ہے۔ جس میں مختلف اقسام کے تقریبا 141 قسم کے پرندوں کو محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

پرندوں کے لیے بنایا جارہا یہ آشیانہ دسمبر 2019 میں مکمل طور پر تیار ہوجائے گا۔ جس میں پرندوں کی رات کی پناہ گاہ بنانے کے ساتھ، زخمی پرندوں کے بہتر علاج کے لیے بھی مکمل انتظامات کیے جائیں گے۔

منتظمین کا دعوی ہے کہ پرندوں کا یہ آشیانہ پورے شمالی بھارت میں سب سے بڑا بنایا جارہا ہے۔ جس پر بنانے میں تقریبا 30 لاکھ روپیے کی لاگت آئے گی۔

اسکول کی خاتون استاد مینو رانی نے بتایا کہ یہ اقدام معدوم ہونے والی ذات کو بچانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ 21 منزلہ عمارت تیار ہے، جس میں 141 پرجاتیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

نیز پرندوں کے کھانے کے لیے مکئی و باجرا کو بھی دستیاب کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرندوں کے علاج معالجے کی سہولت بھی یہاں دستیاب ہوگی۔ یہاں صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details