اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نربھیا کیس: پون گپتا کی کیوریٹیو عرضی خارج، کل ہوگی پھانسی - pawan gupta curative petition

نربھیا اجتماعی جنسی زیادتی کے چوتھے مجرم پون گپتا کی کیریٹیو پیٹیشن کو سپریم کورٹ نے خارج کر دیا ہے پون گپتا کی جانب سے کیوریٹیو پیٹیشن دائر کر کے سزائے موت کو عمر قید کی میں بدلنے کی درخواست دی گئی تھی۔

نربھیا کیس: پون ورما کی کیوریٹیو عرضی پر سماعت آج
نربھیا کیس: پون ورما کی کیوریٹیو عرضی پر سماعت آج

By

Published : Mar 2, 2020, 8:29 AM IST

Updated : Mar 3, 2020, 3:09 AM IST

اب پون گپتا رحم کی درخواست دینے کا بھی اختیار باقی ہے، واضح رہے کہ عدالت نے نربھیا اجتماعی جنسی زیادتی اور قتل کیس میں تین مجرمین کو 3 مارچ کو صبح 6 بجے پھانسی دینے کا حکم دیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

3 مارچ کو نہیں ہوگی پھانسی؟

خاص بات یہ ہے کہ ایک بار پھر سے نربھیا جنسی زیادتی کے مجرموں کی پھانسی کی سزا ٹل سکتی ہے۔ کیوں کہ عدالت نے پہلے ہی صاف کر دیا ہے کہ اس کیس کے سبھی مجرمین کو ایک ساتھ ہی پھانسی دی جائے گی۔

تا حال ابھی پون کمار گپتا کے پاس ایک ایسا اختیار ہے جس سے 3 مارچ کو ہونی والی پھانسی ٹل سکتی ہے، اگر پون کمار گپتا کی جانب سے رحم کی درخواست دی جاتی ہے تو چاروں کو ہونے والی تین مارچ کی پھانسی پر روک لگ جائے گی۔

بتا دیں کہ نربھیا جنسی زیادتی کے چاروں مجرمین کے ڈیتھ وارنٹ تین مرتبہ جاری کیے جا چکے ہیں اور آخری بار 17 فروری کو ڈیتھ وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔

جس میں کورٹ نے کہا تھا کہ 3 مارچ کو صبح 6 بجے چاروں مجرمین کو پھانسی پر لٹکایا جائے گا، اس کے لیے تہاڑ جیل انتظامیہ کو نوٹس بھی جا ری کیا گیا تھا۔

مرکزی حکومت کی جانب سے نربھیا جنسی زیادتی کے چاروں مجرمین کو الگ الگ پھانسی دینے کی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھ، جس پر سماعت پانچ مارچ سماعت ہوگی۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 3:09 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details