اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

یکم جون سے 200 خصوصی ٹرینیں چلیں گی

کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے دوران اَن لاک وَن کے پہلے دن بھارتی ریلوے 200 خصوصی ٹرینین چلانے کا کام شروع کرے گی۔ ریلوے نے بتایا کہ پہلے دن 1.45 لاکھ مسافر سفر کریں گے۔

بھارتی ریلوے
بھارتی ریلوے

By

Published : May 31, 2020, 8:52 PM IST

بھارتی ریلوے یکم جون سے 200 خصوصی ٹرینیں چلائے گی۔ پہلے دن 1.45 لاکھ سے زائد مسافر سفر کریں گے۔

ریلوے نے بتایا کہ تقریباً 26 لاکھ مسافروں نے 30 جون تک خصوصی ٹرینوں سے سفر کے لیے بکنگ کرائی ہے۔

ریلوے نے کہا کہ سفر کرنے سے قبل مسافروں کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

  • مسافروں کو روانگی سے 90 منٹ پہلے اسٹیشن پر پہنچنا ہوگا۔
  • جن لوگوں کے پاس کنفرم / آر اے سی ٹکٹ ہوں گے، انہیں ہی اسٹیشن کے اندر جانے اور ٹرینوں میں سوار ہونے کی اجازت دی جائے گی۔
  • مسافروں کو لازمی طور پر جانچ کرانی ہوگی، صرف بغیر علامت والے مسافروں کو ہی ٹرینوں میں داخلے/ سوار ہونے کی اجازت دی جائے گی۔
  • سفر کے دوران مسافروں کو کمبل وغیرہ نہیں دیا جائے گا۔

غورطلب ہے کہ ریلوے مہاجر مزدوروں کے لیے پہلے سے ہی خصوصی ٹرینیں چلا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details