اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 20 ہلاکتیں - دہلی تازہ ترین خبریں

دارالحکومت دہلی میں عالمی وبا کووڈ- 19 ایک خوفناک شکل اختیار کر تی جا رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 مریضوں کی ہلاکت سے اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 106 تک پہنچ چکی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد تقریباً آٹھ ہزار ہو گئی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : May 13, 2020, 4:51 PM IST

وزیر صحت ستییندر جین نے بدھ کو میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے مزید 20 مریض ہلاک ہو گئے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 106 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 48 گھنٹوں میں 33 افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ جین نے بتایا کہ اس دوران 359 نئے کیسز سامنے آنے کی وجہ سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 7998 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ راحت کی بات ہے کہ 346 مریض صحت یاب ہو ئے ہیں اور اب تک اس وائرس سے مجموعی طور پر 2858 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

دارالحکومت میں فی الحال 5034 ایکٹو کیسز ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details