اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دو کروڑ تعمیراتی مزدوروں کو لاک ڈاؤن میں 4957 کروڑروپے کی مدد - دو کروڑ رجسٹرڈ تعمیراتی مزدور

حکومت نے کورونا کی وبا کی وجہ سے لگے لاک ڈاؤن کے دوران تعمیراتی مزدوروں کو 4957 کروڑ روپے کی مدد کی ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

By

Published : Jun 23, 2020, 10:57 PM IST

لیبر اور روزگار کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ملک بھر کے تقریباً دو کروڑ رجسٹرڈ تعمیراتی مزدوروں کو آج کی تاریخ تک 4957 کروڑ روپے کی نقد مدد تقسیم کی ہے۔

تقریباً 1.75 کروڑ روپے لین دین براہ راست فائدہ کی منتقلی (ڈی بی ٹی) کے ذریعہ سیدھے مزدوروں کے بینک کھاتوں میں کئے گئے ہیں۔

گھر اور دیگر تعمیراتی مزدور ایکٹ، 1996 ان مزدوروں کے روزگار اور خدمات کی حالت کو ریگولیٹ کرنے اور ان کی حفاظت، صحت اور بہبود کے اقدامات کو بہتر بنانے کےلئے نافذ کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details