سنہ 1592: انگریزی کے مشہور شاعر جان ایلیٹ کی پیدائش۔
سنہ 1712: جهاندار شاہ دہلی کے تخت پر متمکن۔
سنہ 1777: نیویارک نے ایک آزاد ریاست کے طور پر نیا آئین اپنایا۔
سنہ 1857: پنجاب اور پہاڑی ریاستوں میں شروع ہونے والی آزادی کی پہلی جنگ کا بیج كسولی میں بویا گیا۔
سنہ 1878: بابائے اردو مولوی عبد الحق کی پیدائش۔
سنہ 1888: اتر پردیش کے مراد آباد میں اولے گرنے سے 246 افراد ہلاک۔
سنہ 1889: جرمن آمر ایڈولف ہٹلر کی پیدائش۔
سنہ 1911: مشہور بانسری نواز پنالال گھوش کا انتقال۔
سنہ 1912: کاؤنٹ ڈریکلا جیسے کلاسیکی کردار کے مصنف آئرش ناول نگار بریم اسٹوکر کا انتقال۔
سنہ 1920: الباما اور مسيسيپی میں طوفان سے 219 افراد ہلاک۔
سنہ 1939: جرمنی میں مطلق العنان اڈولف ہٹلر کے 50 ویں سالگرہ کو قومی دن کے طور پر منایا گیا۔
سنہ 1946: اقوام متحدہ کی پیشرو تنظیم لیگ آف نیشنز کوتحلیل کردیا گیا۔
سنہ 1953: کوریا اوراقوام متحدہ فوج کے درمیان بیمار جنگی قیدیوں کا تبادلہ ہوا تھا۔
سنہ 1960: ایئر انڈیا کے بیڑے میں پہلا جیٹ طیارے بوئنگ 707 شامل کیاگیا۔
سنہ 1971: بھارت نے پہلا ٹسٹ کرکٹ میچ جیتا۔
سنہ 1972: اپالو -16 مہم چھ گھنٹوں تک بحران کےبعد چاند پر اتر گیا. جان ینگ اور چارلس ڈیوک کی ٹیم چاند پر اترنے والی تاریخ کی پانچویں ٹیم بنی۔
سنہ 1973: کینیڈا کا اے ایم آئی کے -2 اولین پیشہ ورسیٹلائٹ بنا۔
سنہ 1978: سوویت فضائیہ نے جنوبی کوریا کے مسافر بردار طیارے 902 کو مار گرایا۔
سنہ 1997: اندر کمار گجرال بھارت کے 12 ویں وزیر اعظم بنے۔
سنہ 1999: جرمنی کے سابق چانسلر ہیلمٹ کول کو امریکہ کے اعلیٰ شہری اعزاز’دی پریذنڈشیل میڈل آف فریڈم‘ سے نوازاگیا۔
سنہ 2006: بھارت نے اپنا پہلا غیر ملکی فوجی اڈے تاجکستان میں قائم کرنے کا اعلان کیا۔
سنہ 2008: بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر نو دن گزارنے کے بعد جنوبی کوریا کے پہلےخلائی مسافر ييسويون زمین پرلوٹے۔
سنہ 2011: بھارتی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کے سیٹلائٹ لانچنگ پیڈ ’پی ایس ایل وی‘ نے تین مصنوعی سیارے کامیابی کے ساتھ خلا میں نصب کیا۔