اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

24 گھنٹے میں کورونا کے 2.83 لاکھ سے زائد نمونوں کی جانچ

کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ کو تقویت دیتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 2 لاکھ 83 ہزار 659 نمونوں کی جانچ کی گئی۔

file photo
فائل فوٹو

By

Published : Jul 10, 2020, 5:04 PM IST

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ذریعہ جمعہ کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 2 لاکھ 83 ہزار 659 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا، جس سے ملک میں اب تک ٹیسٹ کیے گئے نمونوں کی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ 24 ہزار 491 ہو گئی۔

اس عرصے کے دوران ملک میں کووڈ-19 کی جانچ کرنے والی لیباریٹریوں کی تعداد بڑھ کر 1169 ہوگئی ہے۔

مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر ڈاکٹر ہرش وردھن نے جمعرات کے روز وزارتی گروپ کے اجلاس میں کہا تھا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومت کی حکمت عملی بڑی تعداد میں کورونا وائرس کے نمونوں کی جانچ کرنا ہے تاکہ اس وائرس کے انفیکشن کا بروقت پتہ چل سکے اور اس کے پھیلاؤ پر قابو پایا جاسکے۔

اس حکمت عملی کا مقصد یہ ہے کہ جیسے ہی اس کی شناخت ہو، اس کا علاج کیا جائے تاکہ ملک میں کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تعداد کو کم کیا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details