اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اوڈیشہ میں کورونا کے ریکارڈ 1699 نئے معاملے - کورونا انفیکشن

اوڈیشہ میں 1699مثبت رپورٹس سامنے آنے کے بعد ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد 40ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

اوڈیشہ میں کورونا کے ریکارڈ 1699 نئے معاملے
اوڈیشہ میں کورونا کے ریکارڈ 1699 نئے معاملے

By

Published : Aug 6, 2020, 8:38 PM IST

ریاست اوڈیشہ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس (کوویڈ -19) انفیکشن کے ریکارڈ 1699 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد جمعرات کو متاثرین کی کل تعداد بڑھکر 40 ہزار سے تجاوز کر گئی اور 10 اور مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد 235 تک پہنچ گئی۔

صحت اور خاندانی بہبود کے محکمے کے ذرائع نے بتایا کہ کورونا کے ریکارڈ 1699 معاملے سامنے آنے کے بعد جمعرات کو کورونا متاثرین کی کل تعداد 40717 تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ کل اس وائرس سے 1255 مزید افراد کے ٹھیک ہونے کے بعد اس وائرس سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد بڑھکر 25,737 ہوگئی۔

مزید پڑھیں: کورونا کو شکست دینا ہے تو کرنا ہوگا یہ کام

ریاست میں کورونا انفیکشن سے 10 اور مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد 235 ہوگئی۔ نگم ضلع میں کورونا انفیکشن سے تین لوگوں کی موت ہوگئی، اس کے ساتھ سندر گڑھ میں دو اور بھدرک،کندھمال، نبرنگ پور، نیا گڑھ اور کیونجھر اضلاع میں کورونا کے انفیکشن سے ایک ایک مریض کی موت ہو گئی۔

گنجم ضلع میں ہلاک شدگان کے معاملے سب سے زیادہ ہیں اور یہاں ابھی تک کل 120 افراد کورونا کے شکار ہو چکے ہیں۔ کھوردا ضلع میں 31،گجپتی میں 14 ،سندرگڑھ میں 13 ،کٹک میں 11 اور رائے گڑھ میں ابھی تک 10 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 20لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے جن میں 13لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں وہیں 40ہزار سے زائد افراد اس ملک وبا کی زد میں آکر فوت ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details