اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

افغانستان میں 16 طالبان ہلاک - افغانستان فضائیہ

افغانستان کے فرح صوبے میں افغانستان فضائیہ کے ہوائی حملے میں طالبان کے 16 لڑاکے ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

افغانستان میں 16 طالبان ہلاک
افغانستان میں 16 طالبان ہلاک

By

Published : Jun 5, 2020, 10:43 PM IST

صوبائی پولیس کے ترجمان محب اللہ محب نے بتایا کہ جمعہ کی صبح صوبے کے فرح شہر کے باہر واقع دیہاک گاؤں میں فضائیہ کے ہوائی حملے سے پہلے طالبان نے جانچ چوکیوں کو اڑانے کی کوشش کی تھی۔

افغانستان میں 16 طالبان ہلاک

انہوں نے بتایا کہ مقامی فوجی افسران کی خفیہ رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ اس دوران سیکورٹی فورسز کے جوان اور شہریوں کو کائی نقصان نہیں ہوا ہے۔

پولیس افسر کے مطابق مارے گئے لڑاکے میں طالبان کا ایک ڈویژنل کمانڈر رضا محمد بھی شامل ہے۔ طالبان نے ابھی تک اس رپورٹ پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details