انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے اتوار کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹریز کی فہرست میں مزید چار نام کا اضافہ ہو گیا ہے۔
ان میں سرکاری 1,003 اور پرائیویٹ لیبارٹریز 580 ہیں۔
اس وقت آر ٹی پی سی آر پر مبنی لیبارٹریز 811 (سرکاری 463، پرائیویٹ 348) ہے. جب کہ ٹرونیٹ پر مبنی ٹیسٹ لیب کی تعداد 651 ہے (سرکاری 506، پرائیویٹ 145) اور سی بی این اے اے ٹی پر مبنی ٹیسٹ لیب 121 (سرکاری 34، پرائیویٹ 87) ہیں۔
ان میں 1,583 لیبارٹریز نے 29 اگست کو 10,55,027 سیمپل کا ٹیسٹ کیا۔
اس طرح اب تک کل 4,14,61,636 سیمپل کا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 78,761 نئے کیسز سامنے آنے سے اب تک مریضوں کی تعداد بڑھ کر 35,42,733 ہو گئی ہے۔