اردو

urdu

By

Published : Jul 13, 2020, 4:56 AM IST

ETV Bharat / bharat

شارجہ سے بھارت آنے والے 152 مسافر کورونا متاثر

وندے بھارت مشن کے تحت متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ سے اندور ایئر پورٹ پر آنے والے تمام 152 مسافروں میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئی ہیں۔

representative image
representative image

مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے نوڈل افسر امت ملاکر نے بتایا کہ شارجہ سے 'وندے بھارت مشن' کے تحت بھارت آنے والے خصوصی ہوائی جہاز کے سبھی 152 مسافروں میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئیں ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے کہا کہ 'یہ تمام مسافر حکومت کی گائیڈ لائنز کے مطابق انسٹی ٹیوشنل کوارنٹین رہیں گے۔

ان 152 مسافروں میں ایک شیر خوار بچہ بھی شامل ہے جس میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیرون ممالک پھنسے ہوئے بھارتی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے 'وندے بھارت مشن' نام سے خصوصی فلائیٹز چلائی جا رہی ہے تا کہ بھارتی شہریوں کو واپس لایا جا سکے اور اب تک اس مشن کے تحت ہزاروں بھارتیوں کو وطن واپس لایا جا چکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details