خیال رہے کہ میکسیکو کے مقامی احکام نے اس حادثے کی اطلاع دی ہے۔
میکسیکو میں بس حادثہ، 15 ہلاک - میکسیکو
میکسیکو کی مغربی ریاست ناياریت میں ایک مسافر بس پلٹنے سے بس میں سوار 15 افراد کی موت ہوگئی، اور دیگر 21 افراد زخمی ہو گئے۔
ایک مسافر بس پلٹنے سے بس میں سوار 15 افراد کی موت ہوگئی
نایاریت سرکار کے ترجمان نے بتایا کہ مرنے والوں اور زخمیوں میں سات بچےبھی شامل ہیں، جبکہ یہ حادثہ قومی شاہراہ پر مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے پیش آیا۔
ناياریت کے محکمہ فائر بریگیڈ عملے کے مطابق بس کے پلٹنے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ مسافروں کو بچانے اور لاشوں کو نکالنے میں مصروف ہو گیا۔