اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اروناچل پردیش میں کورونا کے 148 نئے مثبت معاملے - متاثرہ افراد کی تعداد

ریاست اروناچل پردیش میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 148نئے مثبت کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 4360ہو گئی ہے۔

اروناچل پردیش میں کورونا کے 148 نئے مثبت معاملے
اروناچل پردیش میں کورونا کے 148 نئے مثبت معاملے

By

Published : Sep 3, 2020, 4:46 PM IST

اروناچل پردیش میں کورونا وائرس کے 148 نئے مریضوں کی تصدیق ہونے کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد 4360 ہوگئی ہے۔

ریاستی صحت خدمات کی ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری ہونے والی بلیٹن کے مطابق 148 نئے مریضوں میں سے 31اٹانگر کیپیٹل کمپلیکس سے، ترپ سے 28 ، لیپردا سے 20، ویسٹ سیانگ سے 18، توانگ سے14، پاپومیپارے اور مغربی سیانگ کے چھ متاثرہ مریض شامل ہیں۔

نئے مریضوں میں سے پانچ کو چھوڑ کر باقی تمام متاثرین میں علامات نہیں پائے گئے ہیں۔ بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 96 متاثرہ مریض صحت یاب ہوگئے ہیں، جس سے شفایاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 3075 ہوگئی۔

فی الحال ریاست میں زیر علاج مریضوں کی کل تعداد 1278 ہے اور اب تک اس عالمی وبا کی وجہ سے سات افراد کی موت ہوچکی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 38لاکھ 53ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں تیس لاکھ کے قریب صحت یاب ہو چکے ہیں، وہیں اس وبائی مرض سے فوت ہونے والے افراد کی تعداد 67ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

امریکہ (62لاکھ) اور برازیل (40لاکھ) کے بعد کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد ہندوستان میں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details