اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت - روس کے مابین دفاعی معاہدوں پر دستخط - بھارت کے دفاعی سیکریٹری

بھارت کے دفاعی سیکریٹری اجے کمار نے کہا کہ 'بھارت کے دفاعی سازوسامان بنانے والے متعدد مینوفیکچررز کے ساتھ روس کی مختلف کمپنیوں کے مابین معاہدے ہوئے ہیں جس سے مستقبل میں دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا'۔

MOU has been signed between India and Russia in ongoing
بھارت -روس مابین کئی حفاظتی معاملے پر دستخط

By

Published : Feb 6, 2020, 10:11 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 11:15 AM IST

ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنئو میں منعقد' ڈیفینس ایکسپو' میں بھارت اور دیگر مملک کے مابین کئی مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

اس تعلق سے بھارت اور روس کے مابین 14 دفاعی مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے ہیں۔

بھارت -روس مابین کئی حفاظتی معاملے پر دستخط

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو میں بھارتی دفاعی سکریٹری اجے کمار نے کہا کہ'بھارت اور روس کے مابین آج پورے 14 ایم او یو پر دستخط ہوئے ہیں'۔

بھارت کے دفاعی سکریٹری اجے کمار نے کہا کہ 'بھارت کے دفاعی سازوسامان بنانے والے متعدد مینوفیکچررز کے ساتھ روس کی مختلف کمپنیوں کے مابین معاہدے ہوئے ہیں جس سے مستقبل میں دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا'۔

انہوں نے بتایا کہ' کل 14 ایم او یو پر دستخط ہوئے ہیں۔ اور بھی کئی ممالک سے الگ الگ معاہدوں پر دستخط ہونے کی امید ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستانیوں کو بھی چین سےباہر نکالنے پر غور کریں گے: بھارت

واضح رہے کہ بھارت اور روس کے مابین دفاعی پیداوار اور سازو سامان کے سلسلے میں یہ بھارت - روس کے درمیان 5 ویں فوجی صنعتی کانفرنس ہے، جس میں دونوں ممالک کے مابین 14 مفاہفمت نامے پر دستخط ہوئے ہیں۔

روسی فیڈریشن کی نائب وزیر صنعت و تجارت اولوگ رویا جان سیف اور حکومت ہند کے وزیر دفاع، اجے کمار کی موجودگی میں دونوں ممالک کی متعدد کمپنیوں کے مابین باہمی معاہدہ ہوا ہے۔ اس موقع پر بھارتی فوج، بھارتی بحریہ اور بھارتی فضائیہ کے افسران بھی موجود تھے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 11:15 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details