ریاست گجرات کے جمنا نگر ضلع سے پانچ اپریل کو کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا تھا، ایک 14 سالہ بچہ کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا تھا، جس کی متعدد اعضاء کے فیل ہو جانے سے موت ہو گئی۔
انتظامیہ نے بتایا 'یہ چھوٹا بچہ اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک مہاجر مزدور کا تھا اور اس کنبے کی کوئی سفری تفصیل بھی نہیں تھی'۔
انتظامیہ نے کہا 'بچہ جب ہسپتال لایا گیا تو کافی زیادہ بیمار تھا،اس کا کووڈ انیس ٹیسٹ مثبت پایا گیا، جس کے بعد اسے وینٹیلیٹر میں بھی رکھا گیا لیکن مختلف اعضا کے فیل ہو جانے سے بچے کی موت ہو گئی'۔
اس کے ساتھ گجرات میں کووڈ انیس سے سب سے کم عمر کی یہ پہلی ہلاکت ہے۔