مشرقی برکینا فاسو کے ایک چرچ میں اتوار کو دہشت گردوں کے حملہ میں تقریباً 14 افراد کی موت ہو گئی۔
مقامی میڈیا کے مطابق مسلح افراد کا ایک گروپ چرچ میں گھسا اور وہاں عبادت کر رہے لوگوں پر فائرنگ کھول دی۔ نامعلوم دہشت گردوں نے چرچ کے قریب تعینات سیکورٹی فورسز پر بھی حملہ کیا اور فوج کے تین اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔