اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس ٹیسٹ لیب کی تعداد میں اضافہ - coronavirus

ملک بھرمیں کورونا وائرس کی جانچ کرنے والی لیبز کی تعداد بڑھ کر 1339ہوگئی ہے۔

آئی سی ایم آر
آئی سی ایم آر

By

Published : Aug 1, 2020, 5:30 PM IST

ہفتہ کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کی جانچ کرنے والی لیبز کی فہرست میں مزید آٹھ نام شامل ہو گئے ہیں۔

ان میں سرکاری لیبز 911 اور پرائیوٹ لیبز 428 شامل ہیں۔

اس وقت آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹ لیبز684 (سرکاری 416 ، پرائیوٹ،268) ہیں جبکہ ٹرو نٹ پر مبنی ٹیسٹنگ لیبز کی تعداد 551 ہے ( سرکاری 465 ، پرائیوٹ 86) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹیسٹنگ لیبز 104 ( سرکاری 30 ، پرائیوٹ74) ہیں۔
ان 1،339 لیبز نے 31 جولائی کو کورونا وائرس کے انفیکشن کا پتہ لگانے کے لئے 5،25،689 نمونوں کی جانچ کی۔

اس طرح اب تک مجموعی طور پر 1،93،58،659 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 57،117 نئے کیس سامنے آئے ہیں ، اب تک متاثرین کی تعداد بڑھ کر 16،95،988 ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں فی الحال 5،65،103 ایکٹو کیسز ہیں۔

واضح رہے کہ چھ ماہ قبل 23 جنوری تک صرف پونے کی ایک لیب میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی جانچ کی سہولت موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیے:امنِ عالم کے لیے بین المذاہب مکالمہ وقت کی ضرورت: مولانا سلمان حسینی ندوی

اب ملک بھر میں 1،339 لیبز کورونا وائرس کے انفیکشن کی جانچ کے لئے مسلسل کام کر رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details