اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مسقط سے 132 تارکین وطن گیا پہنچے - وندے بھارت مشن

وندے بھارت مشن کے تحت خلیجی ملک عمان کے دار الحکومت مسقط سے خصوصی طیارے سے 132 تارکین وطن اتوار کو بہار کے گیا ایئر پورٹ پہنچے۔

132 migrants arrived gaya from Muscat by special plane
مسقط سے 132 تارکین وطن گیا پہنچے

By

Published : May 24, 2020, 9:12 PM IST

ایئر پورٹ پر موجود میڈیکل ٹیم نے مسافروں کی اسکریننگ کی۔ اس دوران انہیں وندے بھارت کٹ دستیاب کرایا گیا۔

مگدھ ڈویژنل کمشنر اسنگبا چوبا آﺅ، ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک سنگھ، سنیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیو مشرا، ایئر پورٹ ڈائریکٹر دلیپ کمار اور دیگر افسران نے گلاب کا پھول پیش کرکے مسافروں کا خیر مقدم کیا ۔

ایئر پورٹ ڈائریکٹر دلیپ کمار نے بتایا کہ مسقط سے کل 132 تارکین وطن کو لیکر خصوسی طیارہ گیا ایئر پورٹ پہنچا۔

ایئر پورٹ احاطہ میں ہی سبھی مسافروں کی اسکریننگ کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ طیارہ سے بہار کے 116 اور جھارکھنڈ کے 16 مسافر گیا پہنچے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ جانچ کے بعد سبھی مسافروں کو بس سے ان کے مقام تک پہنچایاجارہاہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details