اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اننت ناگ میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر 13 دکانیں سربمہر - violating lockdown

ضلع اننت ناگ کے قصبہ اچھہ بل میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں 13 دکانوں کو سربمہر کر دیا گیا ہے۔ ضلع اننت ناگ میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر انتظامیہ نے لاک ڈاون کو مکمل طور نافذ کرنے کے لئے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔

اننت ناگ میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر 13 دکانیں سربمہر
اننت ناگ میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر 13 دکانیں سربمہر

By

Published : May 31, 2020, 8:16 PM IST

تاکہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔ اس سلسلہ میں نائب تحصیلدار اچھہ بل جاوید احمد شیخ، ڈی وائی ایس پی رفیق احمد راتھر کی قیادت میں تشکیل کردہ ایک ٹیم نے اچھہ بل علاقہ کا اچانک دورہ کیا۔

اننت ناگ میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر 13 دکانیں سربمہر

اس دوران اچھہ بل کے خندرو ،نوگام ،اوگجی بلن ،شانگس میں سرکاری حکمنامہ کی خلاف کرنے والے تیرہ دکانوں کو سیل کر دیا گیا اور مزید چار افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

تحصیلدار اور ڈی ایس پی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ لاک ڈاون کے نفاذ کو مکمل طور عمل میں لانے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ مہلک وبا کی زنجیر کو توڑا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری حکمنامہ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details