کیسمو کے پولیس کمانڈر بینسن مایو نے بتایا کہ بس مغربی کینیا کے سیایا کاونٹی سے روانہ ہوئی تھی، اور کیسمو کے راستے نیروبی جارہی تھی۔
اسی دوران دیر رات بھارتی وقت کے مطابق تقریباً رات ڈیڑھ بجے کیسمو کیریو قومی شاہراہ پر بس ڈرائیور نے ایک گاڑی سے آگے نکلنے کی کوشش میں بس سے اپنا کنٹرول کھودیا اور سامنے سے آرہے گنے سے لدے ٹرک سے جا ٹکرایا۔
پولیس کمانڈر نے بتایا کہ حادثے میں ایک بچہ سمیت تیرہ لوگوں کی موت ہوگئی، اس حادثے میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور بھی ہلاک ہوگئے جبکہ حادثے کے وقت بس میں 51 مسافر موجود تھے۔