اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نائیجیریا سڑک حادثہ میں 13 ہلاک - 13 killed in Nigeria

نائیجیریا میں ایک بس ڈرائیور نے سٹیئرنگ پر کنٹرول کھو دیا جس کے سبب بس چار دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گئی اور 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

نائیجیریا سڑک حادثہ میں 13 ہلاک
نائیجیریا سڑک حادثہ میں 13 ہلاک

By

Published : Oct 28, 2020, 1:25 PM IST

نائیجیریا کے کادونا کانو ایکسپریس وے پر ایک بس کے ڈرائیور کا سٹیئرنگ پر کنٹرول کھو دینے کے بعد بس چار دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

سرکاری افسران نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی ہے۔

کادونا میں فیڈرل روڈ سیفٹی کور کے کمانڈر حافظ محمد نے بتایا کہ اس حادثے میں بہت سارے مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں۔

نائیجیریا سڑک حادثہ میں 13 ہلاک

انہوں نے بتایا کہ سڑک حادثہ کانو سے چلنے والی بس اور چار دیگر گاڑیوں کے درمیان ہوا تھا۔

سنی ہارون نامی ایک عینی شاہد نے بتایا کہ بس پر ڈرائیور نے اپنا کنٹرول کھو دیا اور بس چار دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

خیال رہے نائیجیریا میں تقریباً ہر روز سڑک کے حادثات خراب سڑکیں، تیز ڈرائیونگ اور مسافروں بردار گاڑیوں میں زیادہ لوڈنگ کی وجہ سے پیش آتے ہیں، جس میں بہت سی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details