اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جنوبی کوریا میں کورونا کے 119 نئے کیسز - 119 new cases of corona virus cases

عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے اسی ضمن میں جنوبی کوریا میں 119 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے اسی ضمن میں جنوبی کوریا میں 119 نئے معاملے سامنے آئے ہیں
عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے اسی ضمن میں جنوبی کوریا میں 119 نئے معاملے سامنے آئے ہیں

By

Published : Oct 26, 2020, 10:22 AM IST

جنوبی کوریا میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 119 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 25955 تک پہنچ گئی۔

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول اور قریبی صوبہ گیونگیگی کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے آنے والے لوگوں کی وجہ سے پچھلے تین دنوں میں اس وائرس کے روزانہ 100 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جنوبی کوریا میں کورونا کے 119 نئے کیسز

ملک میں درج نئے معاملات میں 20 سیول کے اور 65 گیانگیگی ریاستوں کے افراد شامل ہیں، وہیں بیرون ملک سے آنے والے لوگوں میں 25 افراد متاثر ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 3663 ہوگئی ہے۔

ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں میں اس انفیکشن سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے جنوبی کوریا میں کووڈ۔19 کے بعد سے 457 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا کی شرح اموات 1.76 فیصد ہے، کورونا سے متاثرہ مزید 36 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے اسی ضمن میں جنوبی کوریا میں 119 نئے معاملے سامنے آئے ہیں

اس کے ساتھ کورونا سے آزاد ہوئے لوگوں کی تعداد 23905 ہوگئی ہے تاہم ملک میں کووڈ-19 کی بازیابی کی شرح 92.10 فیصد ہے۔

جنوبی کوریا میں تین جنوری سے 25.50 سے زیادہ افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے، ان میں سے 2505546 نمونے منفی پائے گئے ہیں اور اسی کے ساتھ 20763 نمونوں کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details