گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 11،831 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تو وہیں ایکٹیو کیسز میں کمی ہورہی ہے۔ دریں اثنا ملک میں اب تک 58 لاکھ 12 ہزار 362 افراد کو کووڈ-19 کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔
پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ آٹھ لاکھ 38 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔
اسی عرصے کے دوران 11،904 مریض صحت مند ہوئے، جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 34 ہزار 505 ہوچکی ہے۔