اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جرمنی میں کورونا سے ایک دن میں 116لوگوں کی موت - جرمنی

جرمنی میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ19 ) کے 116متاثرین کی موت کے ساتھ ہی اس سے مرنے والوں کی تعداد 7,533ہوگئی ہے۔

جرمنی میں کورونا سے ایک دن میں 116لوگوں کی موت
جرمنی میں کورونا سے ایک دن میں 116لوگوں کی موت

By

Published : May 12, 2020, 11:58 PM IST

رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ نے منگل کو بتایا کہ جرمنی میں 933نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی اس وائرس سے متاثرین کی تعداد 1,70,508پر پہنچ گئی ہے۔ ملک میں اس بیاری کے پھیلنے کے بعد سے اب تک 147,000سے زیادہ مریض ٹھیک ہوچکے ہیں اور ان تمام مریضوں کو مختلف اسپتالوں سے چھٹی دی جاچکی ہے۔

جرمنی میں کورونا سے ایک دن میں 116لوگوں کی موت

بویریا میں سب سے زیادہ 44,593لوگ متاثر ہیں، اس کے بعد نارتھ رائن۔ویلفیلیا میں 35,333اور باڈین۔ وورٹیمبر میں 33,359معاملے ہیں۔ ملک کی راجدھانی برلن میں 6,274معاملے درج کئے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی صحت تنظیم نے کورونا وائرس کو گیارہ مارچ کو وبا اعلان کردیا تھا۔ امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ مرکز (سی ایس ایس ای) کی طرف سے جاری تاز ہ اعداد و شمار کے مطابق پوری دنیا میں کورونا کے 41لاکھ سے زیادہ معاملے درج کئے گے ہیں اور دو لاکھ 84ہزار سے زیادہ لوگوں کی اس وائرس سے موت ہوچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details