اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہنگری میں کورونا کے 111 نئے کیسز، 1763 متاثر

ہنگری میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس’کووڈ-19‘کے 111 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے جس سے ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1763 ہو گئی۔

By

Published : Apr 17, 2020, 10:59 PM IST

corona hungry
ہنگری میں کورونا کے 111نئے کیسز، 1763متاثر

ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربن نے جمعہ کو بتایا کہ ’’گزشتہ 24 گھنٹوں میں 111 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔‘‘ وزیر اعظم دفتر کے مطابق اس دوران 14 افراد ہلاک بھی ہوگئے جس سے مرنے والوں کی تعداد 156 پہنچ گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں اب تک 207 افراد علاج کے بعد ٹھیک بھی ہو چکے ہیں۔

ہنگری میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے جس سے پورے ملک میں لوگوں کی آمد ورفت پر پابندی عائد ہے۔

ہنگر میں عوامی نقل و حمل پر پابندی آئندہ ایک ہفتے تک بڑھا دی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں اس وبا نے اب تک بیس لاکھ لوگوں کو اپنی چپیٹ میں لے لیا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details