اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مریضوں نے کورونا کو ہرایا - کورونا سے ڈرنے کی ضرورت نہیں

اترپردیش کے نوئیڈا میں 11 مریض جو کووڈ-19 میں مبتلا تھے علاج کے بعد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

مریضوں نے کورونا کو ہرایا
مریضوں نے کورونا کو ہرایا

By

Published : May 18, 2020, 10:47 PM IST

مریضوں کو صحت یابی کے بعد شاردا اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ ان تمام مریضوں کو ضلع کے مختلف علاقوں سے کورونا مثبت آنے کے بعد شاردا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ہر ایک کے موبائل میں اروگیا سیتو اور اتر پردیش آیوش کاوچ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرایا گیا اور سات دن تک گھر میں تنہائی میں رہنے کی درخواست کی گئی۔

آج فارغ ہونے والے مریضوں میں، سیکٹر 150 کی ایک خاتون ارچنا سنگھ نے بتایا کہ یہ وائرس ہے اور کچھ نہیں۔ ہم وارڈ میں روزانہ ڈانس وغیرہ کرکے بھی ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرتے تھے۔ ہمیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

اسی دوران ، سیکٹر 137 میں رہنے والی انجلی کا کہنا تھا کہ ہم ایک دوسرے سے اتنے قریب آ گئے ہیں کہ اب ہم باہر جانے کے بعد بھی یاد کرتے رہیں گے۔ شاردا اسپتال کے اب تک 84 مریض کورونا کو زیر کر کے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ 31 مریض اب بھی زیر علاج ہیں۔

اس سے قبل آج ، گوتم بدھ نگر کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر دیپک اوہری اور ڈی جی ایم ای کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر گنیندر کمار کے ساتھ ، شاردا اسپتال کے آیسولیشن وارڈ کا معائنہ کیا اور تمام مریضوں کی خیریت دریافت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details