قومی دارالحکومت دہلی میں برسراقتدار مودی حکومت 14 ستمبر سے شروع ہونے والے مانسون اجلاس میں 11 آرڈیننس کو بطور بل لے کر آنے والی ہے، اس لیے یہ اجلاس حکومت کی نظر میں بہت اہم ہوگا۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا کے خطرے کے پیش نظر لوک سبھا اور راجیہ سبھا کو خصوصی احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولا جائے گا۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اجلاس کے انعقاد کے دوران معاشرتی فاصلے پر سختی سے عمل کیا جائے گا اور ارکان پارلیمنٹ کے لیے کووڈ-19 کے چیک اپ کا نظام بھی موجود ہوگا۔
بی جے پی کے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور قومی جنرل سکریٹری بھوپیندر یادو کے مطابق حکومت اس بات کے لیے پابند عہد ہے کہ پارلیمنٹ کی کارروائی کو یقینی بنائے اور ملک میں اچھے قانون وضع کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بھی پورے پارلیمانی عمل کے ساتھ نئے انتظامات کیے جا رہے ہیں، تاہم یہ سیشن حکومت کے لیے بھی اہم ہے کیونکہ اس سیشن میں گیارہ آرڈیننس لائے جائیں گے جن پر قانونی طور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ان میں کچھ آرڈیننس ایسے ہیں جو حکومت کووڈ-19 کی صورتحال کی وجہ سے لائے گی۔
پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 14 ستمبر سے شروع ہونے والا ہے اور مرکزی حکومت مانسون اجلاس کے دوران 11 آرڈیننس کو بل کی شکل میں لائے گی بی جے پی کے جنرل سکریٹری بھوپیندر یادو نے پارلیمنٹ کی ڈائری میں کہا کہ 'گیارہ آرڈیننس جو بلوں کی شکل میں آئیں گے ان کو تین حصوں میں سمجھا جاسکتا ہے۔ جیسے اقتصادی شعبے سے متعلق قانون، زراعت کے شعبے سے متعلق قانون اور میڈیکل سیکٹر سے متعلق قانون شامل ہیں۔
- ٹیکسس اینڈ ادر لاز آرڈیننس 2020 (ٹیکس لگانے اور دیگر قوانین سے متعلق آرڈیننس، 2020)
- بینکنگ ریگولیشن امینڈمنٹ آرڈیننس 2020 (بینکنگ ریگولیشن (ترمیمی) آرڈیننس 2020)
- سیلری اینڈ الاؤنسز آف منسٹرز امینڈمنٹ آرڈیننس 2020 (تنخواہ اور وزراء کے الاؤنسز ترمیمی آرڈیننس 2020)
- سیلری الاؤنسز اینڈ پنشن آف ممبر آف پارلیمنٹ آرڈننس 2020) (تنخواہ الاؤنسز اور پارلیمنٹ ترمیم کے اراکین کی پینشن آرڈیننس 2020)
- انشورنس کموڈیٹیز امینڈمنٹ آرڈننس (ضروری اشیا ترمیم شدہ آرڈیننس)
- پرفارمرز پروڈیوز ٹریڈ اینڈ کامرس آرڈیننس 2020 (کسانوں پیداوار اور تجارت کا آرڈیننس 2020)
- پرفارمرز اگریمنٹ آن پرائس اینڈ فارم سروسز (کسانوں معاہدہ، قیمت اور کسان خدمات)
- انڈین میڈیسن سینٹرل کاؤنسل آرڈیننس 2020 (بھارتی طبی مرکزی کونسل آرڈیننس 2020)
- ہومیوپیتھی سینٹرل کاؤنسل آرڈیننس 2020 (ہومیوپیتھی مرکز کاؤنسل آرڈیننس 2020)
- اپیڈمک ڈیزیز امینڈمنٹ آرڈیننس 2020 (وبائی امراض ترمیمی آرڈیننس 2020)
- انسالوینسی اینڈ بینکرپسی کووڈ آرڈیننس 2020 (انشورنسیز اور دیوالیہ پن کووڈ آرڈیننس 2020)