اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گجرات میں کورونا کے 105 نئے معاملے

گجرات میں کورونا وائرس خطرناک صورت اختیار کرتے جارہا ہے۔

گجرات میں کورونا کے  105 نئے معاملے
گجرات میں کورونا کے 105 نئے معاملے

By

Published : Apr 16, 2020, 1:17 PM IST

گجرات میں گزشتہ 19 مارچ کو کورونا کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا جو تیزی سے ہر روز بڑھتا جا رہا یے جس کی وجہ سے اب گجرات میں کورونا متاثرین کی تعداد 871 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک 36 افراد کی کورونا وائرس کے سبب موت ہو چکی ہے کل شام سے 105 نئے پوزیٹیو کیسس درج کیے گئے ہیں.

ان 871 میں سے صرف احمدآباد کے 492 کیسز درج کیے گئے ہیں۔

کورونا وائرس کے تعلق سے پرنسپل سیکرٹری ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیر گجرات ڈاکٹر جینتی روی نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کورونا وائرس کے بڑھتی تعداد کے تعلق سے جانکاری دی اور کہا کہ 'کورونا کے تیزی سے معاملے بڑھ رہے ہیں ہمیں کورونا سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت ہے'۔

تاہم احمدآباد میں متعدد مقامات کو ہاٹ اسپوٹ نامزد کدیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details