اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

صدر رامناتھ کووند نے دوتی چند کو مبارک باد پیش کی - سماجی رابطہ کی ویب سائٹ

دوتی چند نے صرف 11.32 سیکنڈز میں 100 میٹر کی دوڑ پار کی ہے

Rk Dutee

By

Published : Jul 10, 2019, 12:40 PM IST

صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے سپرنٹر کھلاڑی دوٗتی چند کو 100 میٹر کی دوڑ میں جیت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

صدر رامناتھ کووند کا ٹوئٹ

صدر رامناتھ کووند نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا : 'میں دوتی چند کو 'نیپلز' میں منعقد ہو رہی ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں 100 میٹر کی دوڑ میں جیت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اس طرح کے کھیل میں ہندوستان کا یہ پہلا گولڈ ہے، اس کے لیے مجھے آپ پر فخر ہے'۔

کھیل وزیر کرن ریجیجو نے بھی دوتی چند کو مبارک باد پیش کی.
کرن ریجیجو نے ٹوئٹ کیا : 'میں اپنے بچپن سے اس انتظار میں تھا، اب پہلی بار بھارت کو گولڈ ملا ہے، دوتی چند آپ کو مبارک ہو'۔

کھیل وزیر کرن ریجیجو کا ٹوئٹ
دوتی چند نے محض 11.32 سیکنڈز کی دوڑ میں جیت حاصل کر کے گولڈ اپنے نام کیا ہے ، دوتی بھارت کی ایسی پہلی کھلاڑی ہیں جنہوں نے 100 میٹر کی دوڑ میں گولڈ جیتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details