اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جمعیة العلما کے صد سالہ اجلاس کی تیاریاں

ملک و ملت کی عظیم و تاریخی جماعت جمعیة العلما ہند کے قیام کو سوسال مکمل ہونے پر جمعیة علماءہند نے دیوبند میں صد سالہ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ صدسالہ اجلاس کے انعقاد کی تاریخ اور مقام کا انتخاب جمعرات کو دہلی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں طئے پائے گا۔

Deoband

By

Published : Jul 11, 2019, 3:35 AM IST

اس سلسلہ میں جمعیة علماءہند کے سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہاکہ ملک کی آزادی سے قبل 1919ءمیں جمعیة علما کا قیام عمل میں آیاتھا، گزشتہ ایک سو سال سے یہ جماعت ملک و ملت کی بے لوث خدمات انجام دیتی آرہی ہے، ملک کی آزادی میں جمعیة علماءہند کابنیادی کردار رہا ہے، آزادی کےبعد سے جمعیة ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے مسلسل کام کررہی ہے۔

جمعیة العلما کے صد سالہ اجلاس کی تیاریاں
انہوں نے کہاکہ جمعیة علماءہند کے سو سال مکمل ہوگئے اور ملک کی آزادی کو 75 سال ہوگئے ہیں، اسلئے جمعیة علماءہند نے جمعیة کا صد سالہ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت مرکزی اور صوبائی شخصیات پر سیمینار کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسی اجلاس کی تیاریوں کے تحت بدھ کے روز جمعیة کا ایک وفد دیوبند میں جگہ کے انتخاب کے مقصد سے پہنچا جہاں کئی اراضیات کا معائنہ کیا گیا۔معروف عالم دین مولانا قاری عفان منصورپوری کو اس جلاس کا کنوینر منتخب کیاگیاہے۔ مولانا حکیم الدین قاسمی نے تمام طبقات سے بلاتفریق مذہب و ملت اس اجلاس میں تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ یہ اجلاس ملک و ملت کے لئے تاریخی ثابت ہوگا ،جس میں تمام طبقات کا تعاون درکار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details