آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے آخری دن آج تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے 10 اراکین اسمبلی کو ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنے پر معطل کردیا گیا۔ اراکین اسمبلی کے خلاف مسلسل پانچویں دن یہ کارروائی کی گئی۔اراکین اسمبلی کی معطلی کے خلاف ٹی ڈی پی کے صدر این چندرا بابو نائیڈو سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔
ٹی ڈی پی نے ایم جی این آر جی پی کے تحت زیرالتواء ادائیگی کی صورت میں ایڈجرنمنٹ موشن کے لیے نوٹس دیا ہے اور فوری بحث کا مطالبہ کیا ہے۔اسمبلی کے اسپیکر ٹی سیتارام نے اس نجویز کو مسترد کردیا ہے۔