میڈیا رپورٹز کے مطابق حادثہ میں بس کے ڈرائیور سمیت آٹھ غیرملکی شہریوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ ایک دیگر غیرملکی شہری نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ زخمیوں کو کاجنگ، سیردنگ اور پتراجیا ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ملیشیا: بس حادثے میں 10 ہلاک، درجنوں زخمی - 10 killed after factory bus plunges into drain in Malaysia near KLIA
ملائشیا کے ایل بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ایم اے ایس کارگو کے نزدیک بارش کے پانی سے بھرے نالے میں ایک بس کے گرجانے سے دس لوگوں کی موت اور 34 دیگر زخمی ہوگئے۔
ملیشیا: بس حادثے میں 10 ہلاک
خیال رہے کہ حادثہ کی اصل وجہ کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے، حکام نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ ڈرائیور بس پر کنٹرول کھو بیٹھا تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔
فائر بریگیڈ اور راحت بچاؤ عملہ کو متاثرین تک پہنچنے میں بے حد مشقت کرنی پڑی، کیونکہ انہیں بس کے کئی حصوں کو کاٹنا پڑا، بچاؤ عملہ کو متاثرین کی مدد میں ایک گھنٹے کا وقت لگ گیا۔