بعض علاقوں میں ای وی ایم مشین خراب ہونے کے سبب ووٹنگ میں رکاوٹیں پیدا ہورہی ہیں۔ مشینوں کی خرابی کے مد نظر نظام آباد سے ٹی آر ایس امیدوار کویتا نے ووٹنگ کے اوقات میں 1 گھنٹے کے اضافے کا مطالبہ کیا۔
تلنگانہ میں 10.6 فیصد رائے دہی
تلنگانہ کے 17 پارلیمانی سیٹوں کے لیے انتخابات جاری ہیں۔ صبح 9 بجے تک تمام حلقوں میں 10.6 فیصد رائے دہی درج کی گئی ہے۔
مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اسد الدین اویسی نے ووٹنگ میں حصہ لیا
الیکشن کمیشن کے حکام ویب کیسٹنگ کے ذریعے ووٹنگ کے عمل کا جائزہ لے رہے ہیں۔
دار الحکومت حیدرآباد میں معروف شخصیات نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ جن میں سے مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اسد الدین اویسی، چیورلہ سے کانگریس کے امیدوار کونڈا وشویشور ریڈی، تلگو فلم اداکار چرنجیوی، رام چرن اور دیگر شامل ہیں۔
Last Updated : Apr 11, 2019, 10:33 AM IST