جے پور: راجستھان میں کانگریس کے ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے کہا کہ پارٹی لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا ریاست میں تاریخی ثابت ہوگی اور کانگریس اس کے ذریعے ریاست میں ایک نیا باب لکھے گی، جبکہ یہ پورے بھارت میں گیم چینجر ثابت ہوگی۔ ڈوٹاسارا نے آج یہاں راجستھان میں یاترا کو کامیاب بنانے کے لئے وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر منعقدہ میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان میں بھارت جوڑو یاترا تاریخی ہوگی کیونکہ راہل گاندھی اقتدار اور سیاست سے اوپر اٹھ کر ملک کے غریب عوام کو طاقت دینے اور ان کی آواز بننے کی تپسیا کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ یاترا نہ صرف راجستھان بلکہ پورے بھارت میں گیم چینجر ثابت ہوگی۔Govind Singh Dotasra On Bharat Jodo Yatra
انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام راہل گاندھی کو سننے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ بھارت جوڑو یاترا نے بی جے پی کو جھٹکا دیا ہے کیونکہ بی جے پی نے جو ان کی شبیہ کو داغدار کرنے کی کوشش کی تھی ہو ناکام ثابت ہوئی اور راہل گاندھی کی سچائی دنیا کے سامنے آ گئی ہے اور عوام نے دیکھا ہے کہ اتنے بہادر، صبر کرنے والے اور محنتی لوگ دنیا میں نایاب ہیں۔