اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra in Kashmir بھارت جوڑو یاترا آج جموں و کشمیر میں داخل ہوگی - جموں و کشمیر میں بھارت جوڑو یاترا

راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 19 جنوری یعنی آج جموں و کشمیر میں انٹری کرے گی۔ جموں و کشمیر میں بھارت جوڑو یاترا کے استقبال کے لیے پارٹی کارکنان کافی پرُجوش ہیں۔ یاترا کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ Bharat Jodo Yatra in ammu and Kashmir

بھارت جوڑو یاترا آج جموں و کشمیر میں داخل ہوگی
بھارت جوڑو یاترا آج جموں و کشمیر میں داخل ہوگی

By

Published : Jan 19, 2023, 7:19 AM IST

Updated : Jan 19, 2023, 12:52 PM IST

بھارت جوڑو یاترا آج جموں و کشمیر میں داخل ہوگی

جموں: بھارت جوڑو یاترا آج کو جموں و کشمیر میں داخل ہوگی۔ اس یاترا میں جموں و کشمیر کے مقامی سیاسی پارٹیوں کے سینیئر لیڈران شرکت کریں گے۔ جموں وکشمیر میں کانگریس انچارج رجنی پاٹل نے کہا کہ راہُل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا 19جنوری کو جموں و کشمیر پہنچے گی اور 30 ​​جنوری کو سرینگر میں ایک بڑی ریلی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا 19 جنوری کو جموں صوبہ پہنچے گی۔ انہوں نے کہا کہ یاترا کے دوران راہل گاندھی جموں اور سرینگر میں دو میگا ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ جموں و کشمیر انتظامیہ نے یاترا کے پیش نظر ہر ممکن تعاون دینے کی یقین دہانی کی۔

انہوں نے کہا کہ راہُل گاندھی جموں سے ادھمپور کے راستے بانہال پہنچیں گے اور پھر اننت ناگ کے راستے سرینگر کے پانتھ چوک پہنچیں گے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ وادی میں راہل گاندھی کی 'پد یاترا' کے بعد یہاں ایک بڑی ریلی نکالی جائے گی۔ جموں و کشمیر امور کی انچارج رجنی پاٹل نے کہا کہ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ملک بھر سے مختلف 23 سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کو خط لکھ کر سرینگر مدعو کیا ہے۔ جموں و کشمیر کے جن رہنماؤں نے دعوت نامہ قبول کیے ہیں اور یاترا میں شرکت کریں گے ان میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ، پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی، ایم وائی تاریگامی (سی پی آئی-ایم) اور مظفر شاہ (اے این سی) شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:۔Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا قومی وحدت اور ہم آہنگی کے مقصد سے شروع کی گئی، راہل گاندھی

وہیں بھارت جوڑو یاترا کے پیش نظر جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جموں و کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کے لیے پولیس حکام کی جانب سے تیاریاں کی جارہی ہیں اور جو بھی سکیورٹی خدمات یاترا کے لیے میں ضرورت ہوگی، وہ فراہم کی جائی گی۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی ایجینسیوں کی جانب سے یاترا کو جموں و کشمیر میں کوئی بھی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

Last Updated : Jan 19, 2023, 12:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details